ضلع شمالی اور جنوبی وزیرستان کے شعراء کیلئے امن اور اس سے جڑے موضوعات پر شاعری چھپوانے کا موقع
ھیلہ انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان اور اس سے متصل ضلع بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان اورپاکستان بھر یا دنیا کے کسی حصے میں مقیم وزیرستان سے تعلق رکھنے والے شعراء کو دعوت دیتا ہے کہ وہ امید،امن اور رواداری، رجائیت پسندی ، سماجی ہم آہنگی، بقائے باہمی، عدم تشدد اور صنفی برابری کے موضوعات پر لکھی گئی اپنی شاعرانہ تخلیقات جمع کروائیں۔ان موضوعات پر شاعری کا انتخاب انگریزی ترجمہ کے ساتھ کتابی صورت میں شائع کیا جائے گا۔
ھیلہ انسٹیٹیوٹ نوجوان خواتین اور سماعت یا بینائی سے محروم یا کسی بھی جسمانی معذوری کے حامل شعراء کی خاص طور پر حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ان سے امید کرتا ہے کہ وہ بھی اپنی شاعرانہ تخلیقات جمع کروائیں۔
ھیلہ انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پاکستان ایک تحقیقی ادارہ ہے، جس کا دفتر اسلام آباد میں واقع ہے۔ ادارے کا بنیادی مقصد ثقافت کے ممکنہ کردا ر کو مستحکم کرنا ، آرٹس اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ، سماجی تضاد، عدم برداشت اور تشدد جیسے موضوعات پر لچک پیدا کرکے پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے راہ ہموار کرنا ہے تاکہ معاشرہ تنازعات اور جنگ و جدل سے محفوظ رہے۔
یاد رہے کہ آپ کی بھیجی گئی شاعری شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سنہ 2000 کے بعد پیش آنے والے حالات اور واقعات ، وہاں کے لوگوں کی زندگیوں اور معاشرے پر اثرات کی عکاس ہو اور اوپر درج کیے گئے مخصوص موضوعات اور عنوانات پر مبنی ہو۔یہ شاعری کسی بھی زبان مثلاَ پشتو، اردو، انگریزی، ارمڑی یا برکی اور سرائیکی میں جمع کرائی جاسکتی ہے ۔
اپنی تخلیقات بھیجنے کیلئے درج ذیل ای میل ایڈرس کا استعمال کریں۔ اسکے علاوہ آپ ھیلہ انسٹی ٹیوٹ کے فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور ٹویٹر پر بھی بھیج سکتے ہیں۔
